مرجائیں گے مگر جھکیں گے نہیں، گورنر ہائوس میں فوڈ ایکسی لینس ایوارڈ تقریب سے عمران اسماعیل کا خطاب
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ مرجائیں گے مگر جھکیں گے نہیں، چور چاہے امیر ہو یا غریب قانون سب کے لئے برابر ہونا چاہیے، عمران خان نے گورنر ہائوس عام عوام کیلئے کھول کر وعدہ پورا کردیا ان خیالات کا اظہار انھوں نے گورنر ہائوس کراچی میں فوڈ ایکسیلینس ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ مر تو سکتے ہیں لیکن جھک نہیں سکتے، ملک ترقی کی جان گامزن ہے، حکومت ایسے اقدامات کررہی ہے کہ کوئی بھوکا نہ سوئے۔

