English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خسرو بختیار کو پیٹرولیم کی وزارت دینے کا �یصل� واپس لے لیا

سلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )خسرو بختیار کو پیٹرولیم کی وزارت دینے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا، سابق وزیر برائے منصوبہ بندی کو اب وزارت نیشنل فوڈ اینڈ سیکیورٹی کا قلم دان دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کابینہ میں ردوبدل کے حوالے سے وفاقی کابینہ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کردئیے ہیں، اسد عمر کو منصوبہ بندی و ترقی اور اصلاحات کے وفاقی وزیر کا قلم دان دیدیا گیا ہے۔تاہم گزشتہ روز کے اعلان کے مطابق سابق وزیر برائے منصوبہ بندی خسرو بختیار کو پیٹرولیم کی وزارت نہیں مل سکی۔ وفاقی کابینہ ڈویڑن کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق خسرو بختیار کو پیٹرولیم کی بجائے وزارت نیشنل فوڈ اینڈ سیکیورٹی کا قلم دان دے دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے