English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جے یو آئی � کی جانب سے لا�ور کو لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) جے یو آئی ف کی جانب سے لاہور کو لاک ڈاون کرنے کا اعلان، جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے پلان بی کے تحت 24 نومبر کو لاہور میں بڑا دھرنا دینے کا اعلان، مولانا فضل الرحمان سمیت تمام قیادت شرکت کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد دھرنا ختم ہونے کے بعد اب لاہور کا رخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے پلان بی کے تحت 24 نومبر کو لاہور میں بڑا دھرنا دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جے یو آئی ف کے لاہور دھرنا میں مولانا فضل الرحمان سمیت جماعت کے تمامسینئر رہنما شرکت کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور دھرنے کے سلسلے میں لاہور، ساہیوال، فیصل آباد اور سرگودھا ڈویڑن کے کارکن شرکت کریں گے۔دھرنا نماز ظہر سے نماز مغرب تک جاری رہے گا۔ دھرنا شاہدرہ یا ٹھوکر نیاز بیگ میں ہوگا۔ جے یو آئی ف کی جانب سے دھرنا لاہور کے ایسے مقام پر دیا جائے گا جس سے پورے شہر کی ٹریفک اور نظام زندگی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے