English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نبیل گبول نے نواز شری� کی حکومت کے ساتھ ڈیل �ونے کا دعویٰ کردیا

یہ ڈیل انہوں نے کروائی ہے جو چاہتے ہیں کہ عمران خان ہی وزیراعظم رہے، رہنما پیپلزپارٹی
اس ڈیل میں مولانا فضل الرحمان نے اہم ترین کردار ادا کیا ہے‘ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے نواز شریف کی حکومت کے ساتھ ڈیل کا دعویٰ کردیا ہے۔ نبیل گبول نے نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف ڈیل کے تحت ملک سے باہر گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 10سال پیچھے جا کر دیکھیں کہ پرویز مشرف نے کہا تھا کہ وہ کسی صورت نواز شریف اور بے نظیر بھٹو کو پاکستان نہیں آنے دیں گے لیکن پھر 6پہینے بعد ہی وہ دبئی جاتے ہین اور ان دونوں کو وہاں بلا کر میتنگ کرتے ہیں اور انہیں این آراو دیتے ہیں اور الیکشن لرنے کی دعوت دیتے ہیں۔نبیل گبول نے کہا ہے کہ ٹیوی پر عوام کو بیوقف بنایا جارہا ہے لیکن میں صاف کہوں گا کہ نواز شریف ڈیل کے تحت باہر گئے ہیں اور یہ ڈیل انہوں نے ہی کروائی ہے جو چاہتے ہیں کہ عمران خان ہی وزیراعظم رہے اور وہ پنجاب سے نظرہٹا کر کہیں اور دیکھیں۔نبیل گبول نے مزید کہا کہ اس ڈیل میں مولانا فضل الرحمان نے اہم ترین کردار ادا کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے