مانچسٹر (اسپورٹس ڈیسک) ورلڈ چیمپئن پاکستانی نژادبرطانوی باکسرعامرخان بھی پاکستان کی سیاست میں آنے کاارادہ رکھتے ہیں ،میڈیاسے گفتگومیں انکاکہناتھاکہ اپنی فائٹس مزیدایک سال جاری رکھوں گاجس کے بعدسیاست میں جانے کاارادہ ہے ،وزیراعظم بننے کاارادہ نہیں ،صرف کھیل اورکھیلوں کی وزارت کی خواہش ہے ،بدقسمتی سے عمران خان کھیلوں کیلئے کچھ نہ کرسکے۔

