English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حیدرآباد شہر کی تباہی پر دل خون کے آنسوروتا ہے،نواب راشد

القمر

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی کے ممبر نیشنل کونسل و سابق صوبائی وزیر نواب راشد علی خان نے پاکستان ہائوس حیدرآباد میں ڈویژنل کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد شہر کی تباہی پر دل خون کے آنسوروتا ہے۔ محرومیوں کا نعرہ لگانے والوں نے رہزنوں کے ساتھ مل کر اس شہر کو لوٹا ۔آج بھی اسمبلیوں میں موجود ہوتے ہوئے حیدرآباد کے مسائل پر کوئی آواز نہیں
اٹھاتے۔ حیدرآباد کی بلدیہ کی عملداری کہیں نظر نہیں آتی ۔حیدرآباد کھنڈر کا منظر پیش کررہا ہے ۔سیوریج کے پانی صحت و صفائی تعلیم ہر معاملہ میں حیدرآباد صفر ہے، پورا شہر مضر صحت گوشت کھارہا ہے لیکن اسکے چیک اینڈ بیلنس کا کوئی نظام نہیں۔ اس ظالمانہ نظام سے جان چھڑانے کیلیے آگے بڑھنا ہوگا اور مسائل کا ادراک رکھنے والے لیڈروں کا ساتھ دینا ہوگا ۔سید مصطفی کمال نے ہر موقع پر عوامی مسائل اور ملکی مسائل پر بے لاگ گفتگو کی جسے ہر سطح پر پذیرائی ملی۔ اس موقع پر ڈویژنل صدر ندیم قاضی نے ڈویژنل کمیٹی کا تعارف کرایا اور حیدرآباد کی تنظیمی صورتحال سے آگاہ کیا ۔
نواب راشد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے