حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر))ایم کیو ایم لندن گروپ کے دہشت گرد شریف کالیا کو اے ٹی سی میں پیش کردیا گیا۔ 7دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ۔حیدرآباد میں مبینہ پولیس مقابلہ میں گرفتار ہو نے والے بدنام ِ زمانہ ایم کیو ایم لندن کے دہشت گرد شریف کالیا کو حالی روڈ پولیس نے انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا ۔فاضل عدالت نے 7دن کے جسمانی ریمانڈ پر شریف کالیا کو پولیس کے حوالے کردیا ۔شریف کالیا جو کہ قتل ، اقدام قتل ، ڈکیتی ، بھتہ خوری اور دیگرسنگین
واقعات کے 39مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا اس کی قیادت میں ایم کیو ایم کے ایک گروپ نے ماضی میں چھوٹکی گھٹی کے ایک بینک کے لاکرز بھی لوٹے تھے اور پولیس اور رینجرز کے ایک ایک اہلکارکو قتل بھی کیا تھا۔ پولیس ،رینجرز ، حساس ادارے نے گذشتہ روز مقابلے کے بعد اسے محمدی گرڈ اسٹیشن کے قریب سے گرفتار کیا تھا۔ سٹی تھانہ کی حد میں رہائش رکھنے والے شریف کالیا نے قتل کی ایک اور قتل کی واردات کی تھی جس میں مقامی عدالت نے اس کے بھائی زبیر کو عمر قید کی سزا دی اور شریف کالیا کو اشتہاری قرار دیا تھاجبکہ اس کے بیٹے نواز شریف کوبھی ٹنڈو یوسف پولیس نے آتش گیر مادے کے ساتھ گرفتار کیا ہوا ہے ۔
شریف کالیاریمانڈ
