English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیلی بستیوں پر امریکی حمایت افسوسناک ہے، اقوام متحدہ

نیویارک: فلسطین میں  غیر قانونی اسرائیلی بستیوں پر امریکا کے بیان پراقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے افسوس کا اظہار کردیا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل  کے ترجمان اسٹیفن ڈوجیرک سے سوال کیا گیا کہ واشنگٹن کے اعلان پر خدشات ہیں جوسلامتی کونسل کی قرار دادوں اوریہ عالمی قوانین کے خلاف نہیں ہے؟ جس کے جواب ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی بستیوں کے بارے میں اقوام متحدہ کا موقف جوں کا توں برقرار ہے، جہاں تک ہمارے خدشات کا تعلق ہے ہم سیکیورٹی کونسل کی متعلقہ قرار دادوں سے رہنمائی لیتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینی عوام کی حمایت کیلئے پر عزم رہیں گے اور ان قرار دادوں کی بنیاد پر پائیدار اور مستقل امن حاصل کرنے کیلیے اسرائیل پر زور دیتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی کونسل کی قرار داد2334 بیان کرتی ہے کہ اسرائیل کی طرف سے بستیاں تعمیر کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور دو ریاستی حل، انصاف کے حصول اورجامع امن قائم کرنے کیلئے بڑی رکاوٹ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے