English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغان طالبان نے ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2امریکیوں سمیت 15اہلکار ہلاک

القمر

کابل(خبر ایجنسیاں) افغان طالبان نے ہیلی کاپٹر مار گرایا۔2 امریکیوں سمیت 15 اہلکار ہلاک۔ تفصیلات کے مطابق طالبان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی ہیلی کاپٹر ان کے مجاہدین نے کابل کے جنوبی علاقے لوگر میں مار گرایا۔طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ گزشتہ شب مجاہدین کیخلاف کارروائی میں شامل امریکی ہیلی کاپٹر مار گرایا ہے جو مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور متعدد فوجی ہلاک ہوگئے۔ ذبیح اللہ مجاہد نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کے امریکی ہیلی کاپٹر نے لوگر کے ضلع چرخ کے علاقے پانگرام میں ہمارے ٹھکانے پر حملے کی کوشش کی تھی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے لوگر میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔ ٖافغان ذرائع ابلاغ کے مطابق نیٹو نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم فوری طور پر اس کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں اور نہ ہی ہلاک ہونے والوں کے بارے میں تفصیلات ظاہر کی گئیں ۔ نیٹو حکام کا کہنا ہے گیا کہ امریکی محکمہ دفاع کی پالیسی کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجیوں کے نام اور دیگر معلومات 24 گھنٹوں تک روکے جارہے ہیں۔ افغانستان میں اب بھی 12 ہزار امریکی فوجی افغان فوج کو ٹریننگ دینے، مدد فراہم کرنے اور عسکری کارروائیوں میں معاونت کرنے کے لیے موجود ہیں۔دوسری جانب صوبے قندوز میں طالبان نے افغان فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کرکے 13 فوجی اہلکاروں کو ہلاک کردیا، حملے میں 5 افغان فوجی زخمی بھی ہوئے۔ طالبان افغان فوجیوں کا اسلحہ لیکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔قبل ازیںصوبہ ہلمند میں افغان فوج کی کارروائی میں 5 طالبان ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔ افغان فوج نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ صوبہ ہل مند کے ضلع مرجا کے مختلف مقامات پر فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں 5 طالبان ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے جبکہ فضائی حملوں میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے