English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برطانیہ وزارت عظمیٰ کے امیدواروں میں مباحثہ

لندن: وزارتِ عظمیٰ کے امیدواروں بورس جانسن اور جیرمی کوربن میں مباحثہ ہورہا ہے

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں قبل از وقت انتخابات کی تاریخ قریب آنے پر وزارت عظمیٰ کے امیدواروں میں بحث شروع ہوگئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق انتخابات کے سلسلے میں وزیراعظم بورس جونسن اور اپوزیشن رہنما جیریمی کوربن کے درمیان ٹی وی پر مباحثے ہوا،جس میں بریگزٹ کے موضوع پر دونوں کے درمیان تکرار ہوئی۔ کنزرویٹو پارٹی کے رہنما اور وزیراعظم بورس جانسن کو بریگزٹ کے معاملے پر حریف لیبر پارٹی کے رہنما جیریمی کوربن کے تلخ جملوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹی وی پروگرام کے دوران بورس جانس کی ایک ہی رٹ رہی کہ وہ 31 جنوری کو یورپی یونین کو خیرباد کہہ کر تجارتی سمجھوتے کو 2020 ء کے اختتام تک طے کر لیں گے۔ ادھر لیبر پارٹی کے رہنما نے جماعت کا موقف دہرایا کہ اقتدار ملنے کی صورت میں بریگزٹ پر سمجھوتا طے کرنے کے لیے برسلز سے دوبارہ مذاکرات کیے جائیں گے۔ کوربن نے واضح کیا کہ حکومت سنبھالنے کے 3ماہ کے دوران بریگزٹ پر ایک مرتبہ پھر عوامی ریفرنڈم کرایا جائے گا،جس میں عوام کو اختیار ہوگا کہ وہ بریگزٹ کے 6ماہ بعد دوبارہ یورپی یونین میں شمولیت کی تجویز پر بھی رائے دے سکیں گے۔ کوربن نے یورپی یونین کو چھوڑنے کے لیے وزیراعظم کے مقرر کردہ نظام الاوقات کو لغو اور احمقانہ قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے