کراچی(کرائم رپورٹر) اسپیشل سیکیورٹی یونٹ سندھ پولیس میں 2017 میں اپلائی کرنے والے افراد نے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق اسپیشل سیکورٹی یونٹ سندھ پولیس میں 2017 میں اپلائی کرنے والے 50 سے 60 افراد نے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین کاکہنا تھا کہ ہم نے 2017 میں اسپیشل سیکورٹی یونٹ سندھ پولیس میں اپلائی کیا تھا جس میں مرد و خواتین دونوں شامل تھے،پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ پولیس کانسٹیبل سپاہی کی بھرتی کے لیے 8 مختلف قسم کے ٹیسٹ لئے گئے ہیں جس میں ہم نے ٹوٹل 1504 مرد اور 250 خواتین امیدواروں نے انٹرویو پاس کیا،جس میں سے انٹرویو پاس کرنے والے امیدواروں میں سے صرف 50 خواتین اور 1045 مرد امیدواروں کو بلایا باقی 459 مرد اور 200 خواتین کو ویٹنگ پر رکھا گیا، لہذا ہماری اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ SSU میں ویکنسی بڑھائی جائے تاکہ جن امیدواروں نے ٹیسٹ پاس کیا ہے وہ ملک کی خدمت سرانجام دے سکیں،اگر ہم لوگوں کی بات اور مطالبہ نہیں مانا گیا تو ہم وزیر اعلی ہائوس کے سامنے دھرنا دیں گے لہذا ہمارے مطالبات پر غور اور نظرثانی کی جائے۔

