English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

70 فیصد ریونیو دینے والے کراچی کو نظر انداز کردیا گیا گورنر سندھ

وزیر اعظم عمران خان نے شہر کیلئے خصوصی پیکیج دیا ، عمل درآمد کیلئے سندھ حکومت کا ساتھ چاہیے، عمران اسماعیل
کراچی کا میئر بھی باختیار نہیں، سائٹ ایسوسی ایشن میں صنعتکاروں سے خطاب
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ 70 فیصد ریونیو دینے والے شہر کراچی کو نظرانداز کیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ان ہی حقائق کی بنیاد پر کراچی کے لیے خصوصی پیکیج دیا ہے مگر اس پیکیج پر عملدرآمد کے لیے سندھ حکومت کا ساتھ چاہیے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری میں صنعتکاروں سے خطاب کے دوران کہی، انہوں نے کہاکہ اتھارٹیز کی بھرمار کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ ہے جبکہ کراچی کا میئر بھی بااختیار نہیں، سندھ حکومت سے گزارش ہے کہ کراچی کے سڑک اور انفرااسٹرکچر کو ٹھیک کرے۔ گورنر سندھ نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت کا کرپشن کاخاتمہ بنیادی ایجنڈا ہے اور موجودہ حکومت کے تمام پروجیکٹس شفاف ہیں اور یہ تہیہ کیا ہوا ہے کہ عوام کو کرپشن سے پاک پاکستان دیں گے اور کسی صورت کرپشن پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ پاکستان ایز آف ڈوئنگ بزنس کی فہرست میں 28 ویں نمبر پر آگیا ہے۔ وزیراعظم کی کراچی آمد پر یہاں کے صنعتکاروں کی ضرور ملاقات کرائی جائے گی، ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ صنعت کاروں کی وزیراعظم سے ملاقات ہوتی رہے سائٹ ایسوسی ایشن کی درخواست پر سردیوں میں گیس پریشر پر سوئی سدرن گیس کے ساتھ اجلاس بھی کیا جائے گا، گورنر نے کہاکہ وزیراعظم کا وژن ہے کہ برآمدات بڑھانے کے لیے صنعتوں کو سہولتوں کی فراہمی ضروری ہے، عالمی تجارت میں 70 فیصد حصے کے حامل ممالک میں پاکستان کو شامل کر لیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے