English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی والے ایم کیو ایم کو منتخب کرانا نہیں چاہتے سراج قاسم تیلی

پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے شہر کی ترقی کیلئے کچھ نہ کیا تو وہ بھی دوبارہ منتخب نہیں ہوسکیں گے، بزنس مین گروپ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) بزنس مین گروپ کے چیئرمین سراج قاسم تیلی نے کہا ہے کہ کراچی سے منتخب ہونے والے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی اگر اس شہر کی ترقی میں ناکام رہے تو شہر کے باسی آئندہ انہیں دوبارہ منتخب نہیں کریں گے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری میں گورنر سندھ کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ سراج قاسم تیلی نے کہاکہ ایم کیو ایم اب جتنے بھی انداز تبدیل کرلے کراچی والے اب انہیں دوبارہ منتخب نہیں کروانا چاہتے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زبیر موتی والا نے کہاکہ کراچی کی 54 فیصد برآمدات میں سائٹ کی صنعتوں کا حصہ 30 فیصد ہے۔ انہوں نے کہاکہ برآمدات میں زائد حصے کے باوجود سائٹ کی سڑکیں تباہ حال ہیں، سائٹ میں 15 سال سے ایفولمینٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ کی ناکام کوششیں کی جارہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے