ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شریف خاندان کی حقیقت عوام کے سامنے آجائے گی‘ وزیراعظم

نواز شریف نے جس فلیٹ میں رات کو قیام کیا وہ اس کی ملکیت ثابت نہ کرسکے
اشتہاری بیٹوں نے ان کا استقبال کیا‘جس نے پیسے کھائے اس کو جواب دینا ہوگا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اللہ نواز شریف کو صحت دے لیکن اب شریف خاندان کی حقیقت عوام کے سامنے آجائے گی، نواز شریف نے جس فلیٹ میں رات کو قیام کیا وہ اسکی ملکیت ثابت نہ کرسکے، اشتہاری بیٹوں نے انکا استقبال کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جس نے پیسے کھائے اسکو جواب دینا ہوگا، میں اپوزیشن میں ہوں یا حکومت میں، میں احتساب کا حامی ہوں۔اپوزیشن کو اوپر جاتی معیشت کا خوف ہے کہ اگر معیشت ٹھیک ہوگئی تو انکی باریاں نہیں آئیں گی۔ وزیراعظم نے اجلاس میں کہا کہ میں اپنے موقف پر ڈٹ کے کھڑا ہوں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوئی بھی نواز شریف کی صحت پر سیاستنہیں کرے گا، عدالت کا فیصلہ تسلیم کر کے نواز شریف کو باہر جانے دیا یہ عدالت کا فیصلہ تھا، ہم نے کمیٹی کی سفارشات پر عمل کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں