اسلام آباد(صباح نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت ماہ ستمبر کے لیے استعمال کی گئی بجلی کی مد میں ایک روپے83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا۔ اس اضافے سے سابق واپڈا ڈسٹریبیوشن کمپنیز (ڈسکوز) کے لیے 24 ارب روپے کا اضافی
ریونیو اکٹھا ہوگا جبکہ بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ اضافہ آئندہ ماہ دسمبر کے بلوں میں صارفین سے وصول کیا جائے گا، تاہم اس کا اطلاق کے الیکٹرک اور دیگر ڈسکوز کے 50 یونٹس سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہوگا۔ خیال رہے کہ یہ اضافہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب گزشتہ روز وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے مستقبل قریب میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کی نوید سنائی تھی اور کہا تھا کہ بجلی کی قیمتیں مستقبل قریب میں نیچے آنا شروع ہوجائیں گی۔
بجلی مہنگی
