English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اداکارہ مہوش حیات نے اسکرین پر اپنے دلکش نظر آنے کا راز بتادیا

فلم اور بے تحاشا ٹی وی کمرشل میں خوبصورت ترین نظر آنے کا رازمیک اپ آرٹسٹ وقار حسین ہے
آج میں جو کچھ بھی ہوں اس کا عروج آپ نے خود دیکھا ہے اور میں آپ کی بہت مشکور ہوں‘اداکارہ
کراچی(کلچرل ڈیسک) اداکارہ مہوش حیات نے اسکرین پر اپنے دلکش نظر آنے کا راز بتادیا۔مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی اور میک اپ آرٹسٹ وقار حسین کی تصویر شیئر کی جس میں دونوں ایک دوسرے کے ساتھ خوش گوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔مہوش حیات نے وقار کو سالگرہ کی مبارک باد دی اور ساتھ ہی انہوں نے اپنے حسن کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ فلم ایکٹر ان لاء، لوڈ ویڈنگ اور بے تحاشا ٹی وی کمرشل میں خوبصورت ترین نظر آنے کا راز وقار ہے۔مہوش حیات نے وقار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی مسکراہٹ اندھیر دن کو روشن کرتی ہے ، آپ انتہائی مثبت سوچ کے مالک ہیں جنہوں نے مجھے بھی نہ صرف مثبت سوچ کی جانب راغب کیا بلکہ خود اعتمادی بھی دلائی۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ بہت سے لوگوں کو نہیں معلوم کے دس سال قبل آپ میرے پہلے میک آرٹسٹ تھے۔ ہم نے زندگی کے بہت سے حیرن انگیز لمحات ساتھ گزارے ہیں۔ آج میں جو کچھ بھی ہوں اس کا عروج آپ نے خود دیکھا ہے۔ اور میں آپ کی بہت مشکور ہوں۔واضح رہے کہ معروف میک اپ آرٹسٹ وقار حسین مشہور ڈرامہ سیریل ’ قدوسی صاحب کی بیوہ‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ جس میں انہوں نے ودود احمد کا کردار ادا کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے