English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

توہین قرآن کرنے والے ملعون پر حملہ، پاکستانی نوجوان ہیرو بن گیا

اوسلو: ناروےمیں اسلام مخالف ریلی میں توہین قرآن کی جسارت کرنے والےملعون شخص پرپاکستانی  نوجوانوں نےحملہ کردیا۔

ناروے میں مسلمانوں کے اکثریتی کے شہر کرسٹین سینڈ میں 19 نومبر کو قرآن کی توہین کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس میں اسلام مخالف تنظیم (سیان) کے کارکنوں نے ریلی نکالی اور قرآن مجید کی شدید بے حرمتی کی۔

ناروے میں جب انتہاء پسندوں کی جانب سے اقدام کیا گیا تو پولیس خاموش تماشائی بنی رہی اور تنظیم کے ملعون سربراہ لارس تھورسن کو روکنے کی کوئی کوشش نہ کی، ایسے میں پاکستانی نوجوان نے اپنی بہادری اور عشق رسول سے سرشار ہو کر ملعون کی پٹائی کردی، جس سوشل میڈیا صارفین نے اس کی خوب پذیرائی کی اور ہیرع قرار دے دیا۔

توہین قرآن مجید پر نوجوان کےکردار پر سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے