کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی انڈر 19ون ڈے اور سہ روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کی فاتح سند ھ کرکٹ ٹیم کے اعزاز میںعمر ایسوی ایٹس اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے مقامی ہو ٹل میں تقریب پذیرائی ہوئی اس موقع پر کمشنر کراچی افٹخار علی شلوانی مہمان خصوصی تھے انھوں نے کہا کہ سندھ کی ٹیم نے دونوں ٹورنامنٹ جیت کر قابل فخر کارنامہ سرانجام دیا ہے انھوں نے کراچی کو کرکٹ سٹی قرار دیا انھوں نے کہا کے سری لنکا سیریز اور پی ایس ایل فائیو کے میچز کی میزبانی لئے تیار ہیںلیگ سے قبل پہلا کراچی کرکٹ کارنیوال کا انعقاد کرینگے ندیم عمر نے کہا کہ انڈر 19ٹیم کو کامیابی بھر پور محنت کی بدولت ملی ہے کراچی کے کھلاڑیوں نے ملکی سطح کے علاوہ بین الاقومی سطح پر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور اپنے شاندار کھیل کی بدولت دنیائے کرکٹ میں اپنے ملک کا نام روشن کیا ہے میری کوشش ہے کہ میں اپنے شہر کے کھلاڑیوں کو کرکٹ کھیلنے کے لئے بہترین سہولتیں مہیا کروں جس کے کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کام جاری ہے انھوں نے کہا کے حکومت کے سی سی اے اسٹیڈیم کی حالت کو سدھارنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اس موقع پر انھوںنے جونیئر ٹیم کو شاندار کامیابی پر دس لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے تقریب سے عارف حبیب،فواد اعجاز خان،شارق حسیب ،تابش جاوید اور محمد مسرور نے بھی خطاب کیااس موقع پر سابق کپتان سرفرا ز احمد ،معین خان ٹیسٹ کرکٹرز احمد شہزاد،جلال الدین ،میر حمزہ کے علاوہ حاجی اشرف،کرنل آفتاب ،عالمگیر احمد،ظفر احمد ،جمیل احمد،خالد نفیس،ریحان صدیقی،ابن حیدر،وقار حسین ،محمد احمدنقوی، افتخار زمان ،رئیس احمد،مظہر اعوان ،شہزاد عالم ، مس عابدہ حسن علی،اعظم خان ،حسن عمراعجاز احمداور دیگر معزز مہمان بھی موجود تھے آخر میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے محمد طحٰہ کو ٹورنامنٹ کا بہترین آل راونڈر،عارش علی خان کو بہترین بولر ،صائم ایوب، جہانز یب سلطان،محمد مکی اور عامر علی،محمد مسرور ہیڈ کوچ طاہر محمود اسٹنٹ کوچ کو یادگاری شیلڈزاور ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کو میڈلز دیے گئے۔
