English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نسیم شاہ پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے چھٹے کم عمر کھلاڑی بن گئے

القمر

برسبین (جسارت نیوز) نیسیم شاہ پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے چھٹے اور مجموعی طور پر9ویں کم عمر کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے جمعرات کو برسبین میں آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 16 سال اور 279 دن کی عمر میں ڈیبیو کرکے یہ اعزاز حاصل کیا۔ نسیم شاہ نے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے کم عمر ترین کرکٹرز کی فہرست میں مجموعی طور پر9ویں نمبر پر اپنا نام درج کرایا۔ اس سے قبل پاکستان کے ہی حسن رضا نے صرف 14 سال اور 227 دن کی عمر میں زمبابوے کے خلاف 24 اکتوبر 1996ء کو اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلا تھا اور وہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ڈیبیو کرنے والے کم عمر ترین کرکڑز میں سرفہرست ہیں۔ دوسرے نمبر پر مشتاق احمد نے ڈیبیوکیا تو وہ 15 سال، 124 دن کے تھے، تیسرے نمبر پر بنگلا دیش کے محمد شریف نے 15 سال، 128 دن کی عمر میں کیریئر کا آغاز کیا تھا، چوتھے نمبر پر پاکستان کے عاقب جاوید 16 سال، 189 دن،5ویں نمبر پر بھارتی سچن ٹنڈولکر 16 سال، 205 دن، چھٹے نمبر پر پاکستانی آفتاب بلوچ 16سال،221 دن، 7ویںنمبر پر بنگلا دیشی طلحہ زبیر 16 سال، 223 دن، 8ویں نمبر پر پاکستان کے نسیم الغنی 16 سال، 223 دن کی عمر میں ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بن گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے