English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شہر قائد میں سڑکوں ٗ فٹ پاتھوں اور گرین بیلٹس پرقائم تجاوزات کا صفایا

انسداد تجاوزات کا ضلع شرقی ٗ غرب اور جنوبی میں آپریشن ٗ جھونپڑیوں ٗ ہوٹلز ٗ دکانوں کو مسمار کرنے کے ساتھ ناکارہ گاڑیاں ٗ ٹھیلے ٗ پتھارے اور دیگر تجاوزات کو ضبط کرلیا گیا
ایم اے جناح روڈ ٗ آئی آئی چندریگر روڈ ٗ گلشن اقبال ٗ بلدیہ ٹائون ٗ دبئی چوک ٗ میر کرم علی تالپور روڈ ٗ الفلاح مارکیٹ ٗ نور گرائونڈ کے اطراف تجاوزات مسمار کردیں
کراچی(وقائع نگار خصوصی)سپریم کورٹ کے احکامات پر شہرمیں تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن کے دوران بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات نے ضلع شرقی، غربی اور جنوبی میں بیک وقت کارروائی کرتے ہوئے ایم اے جناح روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ، گلشن اقبال ،بلدیہ ٹاون ، دبئی چوک، میر کرم علی تالپور روڈ، الفلاح مارکیٹ، نور گرائونڈ کے اطراف تجاوزات کا صفایا کردیا جبکہ گرین بیلٹس پر قائم جھونپڑیوں، ہوٹلز، دکانوں کو مسمار کرنے کے ساتھ ساتھ ناکارہ گاڑیاں، ٹھیلے، پتھارے اور دیگر تجاوزات کو ضبط کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر ڈائریکٹر لینڈ اینٹی انکروچمنٹس بشیر صدیقی کی زیرنگرانی ضلع شرقی گلشن اقبال میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں تمام ٹھیلے، پتھارے ،کیبن کھانے پینے کے اسٹالز، ریڑھیاں ،پتھارے ناکارہ گاڑیاں اور دیگر سامان ضبط کرلیا گیا، اس کارروائی میں ڈپٹی ڈائریکٹر ریحان صدیقی ،محمود صدیقی ،معین الدین ،علاقہ پولیس اور اسٹاف اینٹی انکروچمنٹ نے حصہ لیا جبکہ ضلع شرقی جمشید ڈویژن میں الفلاح مارکیٹ اور نور گراؤنڈ کے اطراف تجاوزات کے خلاف آپریشن کیاگیا جس کے دوران تمام ٹھیلے، پتھارے ،کیبن اور دیگر تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا، یہ کارروائی ایڈیشنل ڈائریکٹر ایسٹ شاکر ذکی ،ڈپٹی ڈائریکٹر امین لاکھا نی، انچارج محمودآباد عاصم احمد ،علاقہ پولیس اور اسٹاف اینٹی انکروچمنٹ نے کی،ضلع غربی میں بلدیہ ٹاؤن سوفٹ روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن میں گرین بیلٹ پر بنے چبوترے ،دیواریں ،جھونپڑیاں،ہوٹل ،پنکچرشاپس اور مکینک کی دکانیں مسمار کردی گئیں ، یہ کارروائی ڈائریکٹر ویسٹ معین غوری، ڈپٹی ڈائریکٹر بابر کی نگرانی میں ہوئی جبکہ ضلع جنوبی صدر میں دبئی چوک اورمیر کرم علی تالپور روڈ سمیت مختلف سڑکوں پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے سڑک اور فٹ پاتھ پر رکھے کیبن ،کھانے پینے کے اسٹالز، ریڑھیاں ،تخت ،کرسیاں ،میزیں ،پنجرے اور دیگر تجاوزات کو ہٹا دیا گیا، یہ کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر نعمان احمد ،علاقہ پولیس اور اسٹاف اینٹی انکروچمنٹ نے کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے