English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نواز شریف راتوں رات صحت مند نہیں ہوسکتے ڈاکٹرعدنان

میاں صاحب کا علاج وہیں سے شروع کیا ہے جہاں سے پاکستان میں چھوڑا گیا تھا
مزید کچھ ماہ بھی لگ سکتے ہیں، ان کی صحت ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا، میڈیا سے گفتگو
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت راتوں رات ٹھیک نہیں ہوسکتی، بحالی کے عمل میں مزید کچھ ماہ بھی لگ سکتے ہیں۔یہ بات انہوں نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، ڈاکٹرعدنان نے کہا کہ نواز شریف کا علاج وہیں سے شروع کیا ہے جہاں سے پاکستان میں چھوڑا گیا تھا، کنسلٹنٹس کی پوری ٹیم علاج کی نگرانی کر رہی ہے، صحت کی بحالی کے عمل میں کچھ ماہ بھی لگ سکتے ہیں۔ اس موقع پر ایک صحافی کی جانب سے نوازشریف کی پلیٹ لیٹس سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بہت سی معلومات پرائیویٹ ہیں جو نہیں بتائی جا سکتیں، اگلے ہفتے کے درمیان نوازشریف پی ای ٹی اسکین ہوگا۔ڈاکٹر عدنان نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں مزید اپائنٹمنٹس طے ہیں، نوازشریف کو اسٹیرائیڈز کے سائیڈ ایفیکٹس بہت زیادہ ہیں، ڈاکٹرز کاخیال ہے کہ اسٹیرائیڈز کو کم کر کے روک دیا جائے، نواز شریف کو گھرمیں میڈیکل کی تمام سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی نوازشریف کی طبیعت ویسے ہی ہے بحالی میں کچھ وقت لگے گا، ان کی صحت راتوں رات تو ٹھیک نہیں ہو سکتی البتہ نوازشریف کا رپورٹس کے مطابق علاج کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے