میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کی پاکستان کیخلاف ففتھ جنریشن وار کا بھرپور مقابلہ کیا
عہدے پر برقرار رکھے جانے کا امکان، تاہم حتمی فیصلہ آرمی چیف کی جانب سے ہی کیا جائیگا
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) ڈی جی آئی ایس پی آر بھی اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے اپنی بہترین کارکردگی کے ذریعے بھارت کی پاکستان کیخلاف ففتھ جنریشن وار کا بھرپور مقابلہ کیا، عہدے پر برقرار رکھے جانے کا امکان ہے، تاہم حتمی فیصلہ آرمی چیف کریں گے۔تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کے اعلان کے بعد سوال کیا رہا ہے کہ ان کی ٹیم، خاص کر ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور بھی اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں۔ اس حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ قوی امکان ہے کہ آرمی چیف اپنی ٹیم میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کریں گے۔ اسی باعث ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا بھی اپنے عہدے پر برقرار رہنے کا امکان ہے۔موجودہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے عہدے کے حوالے سے حتمی فیصلہ آرمی چیف ہی کریں گے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع سے فوج میں اعلی سطح پر ترقیوں کا مسئلہ نہیں ہو گا۔ بتایا گیا ہے کہ دو لیفٹینینٹ جنرلز کی جنرل کی حیثیت سے ترقی ہو گی ایک کی تعیناتی بطور چیرمین جوائنٹ چیف اور دوسرے کی وائس چیف آف آرمی اسٹاف ہوگی۔

