English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نرخوں میں نمایاں کمی ٗ ٹماٹر 100روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا

بدین سے ٹماٹر کی سپلائی شروع کردی گئی ٗ مقامی منڈی میں 2روز پہلے تک ٹماٹر 250روپے فی کلو تھا ٗ اب تک 20سے زائد ٹرک روانہ ہوچکے ہیں
منڈی میں ٹماٹر کی آمد روز بروز بڑھ رہی ہے آئندہ ایک سے 2ہفتے میں ٹماٹر کی قیمتیں اعتدال پر آجائیں گی ٗ تاجر غلام رسول سومرو
بدین (مانیٹرنگ ڈیسک) بدین میں واقع ملک کی سب سے بڑی ٹماٹر منڈی سے سپلائی شروع ہونے پر نرخ گرنے لگے۔ گزشتہ روز 250 روپے کلو کے بجائے 100 روپے کلو میں فروخت کیے گئے اور ملک بھر میں ترسیل بھی شروع کر دی گئی۔ منڈی کے بیوپاریوں اور کمیشن ایجنٹوں نے ایرانی درآمدی ٹماٹر کی خبر کو بھرپور طریقے سے کیش کروا لیا۔ مقامی منڈی میں ٹماٹر 2 روز پہلے تک 250 روپے فی کلو تھا، منڈی کے تاجر غلام رسول سومرو نے کہاکہ منڈی میں ٹماٹر کی آمد روز بروز بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے آئندہ ایک سے دو ہفتے میں ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمتیں اعتدال پر آجائیں گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ٹماٹروں کی درآمد کو بند کیا جائے تاکہ مقامی تاجروں اور کاشتکاروں کو نقصان سے بچایا جاسکے۔ غلام رسول کے مطابق اب تک 20 سے زائد ٹرک ملک بھر کے لیے روانہ کیے جاچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے