ذبح سے بچانے ،دیکھ بھال اورحفاظت کے لئے گائے کے کان پرنمبرٹیگ لگے گا
ممبئی (این این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما رام بروت نے ممبئی میں گائے کی گائے شماری کی تجویز پیش کردی، بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کے ممبئی میونسپل کارپوریشن سے تعلق رکھنے والے رام بروت نے مطالبہ کیا کہ ممبئی میں گائے کی بھی گائے شماری کی جائے اور ان کی دیکھ بھال اور حفاظت کے لیے گائے کے کانوں پر نمبر ٹیگ لگایا جائے تاکہ وہ مسلمانوں کی جانب سے ذبح ہونے سے محفوظ رہ سکیں۔ ممبئی کے 6 مرتبہ میونسپل کارپوریٹ رہنے والے رام بروت نے اس حوالے سے ایک نوٹس ’نوٹس آف موشن‘ کے نام سے جاری کیا جس کو بہت جلد زیر بحث لایا جائے گا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے رام بروت کا کہنا ہے کہ ممبئی میں بہت تیزی سے گائیوں کو ذبح کیا جارہا ہے۔

