English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برسبین ٹیسٹ، پہلی اننگز میں آسٹریلیا کی گرفت مضبوط ‘ پاکستانی بولرز کی جم کر پٹائی

پاکستانی بولرز آسڑیلوی اوپنرز کے سامنے بے بس ‘ ڈیوڈ وارنر99 اور جوبرنز 88 رنز پر براجمان ٗ چائے کے وقفے کے بعد کھیل دوبارہ شروع
آسٹریلین اوپنرز نے میدان کے چاروں طرف عمدہ اسٹروکس کھیلتے ہوئے 195 رنز بنا لئے ٗ پاکستانی ٹیم 240رنز پر آئوٹ
برسبین (مانیٹرنگ ڈیسک) دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز کا پر اعتماد آغاز کیا ہے۔گابا کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ میںچائے کے وقفہ تک کینگروز نے بغیر کسی نقصان کے 195 رنز بنا لئے ہیں، اس وقت ڈیوڈ وارنر99 اور جوبرنز 88 رنز پر کھیل رہے ہیں۔برسبین ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کی پہلی اننگز کے جواب میں جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھانے کے وقفے تک بغیر کوئی وکٹ گنوائے 100رنز بنا ئے ۔ ڈیوڈ وارنر52 اور جو برنز41 کے اسکور پر ناٹ آؤٹ تھے۔آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز پراعتماد اور جارحانہ انداز میں کیا اور دونوں اوپنرز نے میدان کے چاروں طرف عمدہ اسٹروکس کھیلے۔ پاکستان کی جانب سے اب تک 25 اوورز کرائے جا چکے ہیں۔گزشتہ روز پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پوری ٹیم پہلے روز 240 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ قومی ٹیم کی جانب سے اسد شفیق نے سب سے زیادہ 76 رنز بنائے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے