ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یہودی خاندان کو مذہبی منافرت سے بچانے والی مسلم خاتون کی ویڈیو وائرل

لندن: مسلم خاتون نے انسانیت کی نئی مثال قائم کردی ، لندن میں ٹرین کے سفر کے دوران یہودی خاندان کو مذہبی منافرت کا نشانہ بنانے والے سیاہ فام شخص کو روک دیا۔

مسلم خاتون کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ ٹرین میں ایک سیاہ فام شخص نے ٹرین میں یہودی خاندان کے سامنے کتاب نکال کر انہیں مذہبی منافرت کا نشانہ بنانے کی کوشش کررہا ہے  تو قریب ہی کھڑی ایک باحجاب مسلم خاتون نے انہیں اس طرح کرنے سے روکا دیا۔

مسلم خاتون کے روکنے پر سیاہ فام شخص نے باحجاب خاتون سےبحث شروع کردی اور حجاب اوڑھے خاتون کے کپڑوں پر تنقید کی اور اسے مغلظات بھی بکیں۔

دوسری جانب لندن پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پر مسلمان خاتون کی بہادری کی تعریف کی جارہی ہے۔

یار رہے ناروے میں مسلمانوں کے اکثریتی کے شہر کرسٹین سینڈ میں 19 نومبر کو قرآن کی توہین کا افسوس ناک واقعہ پیش آیاتھاجس میں اسلام مخالف تنظیم (سیان) کے کارکنوں نے ریلی نکالی اور قرآن مجید کی شدید بےحرمتی کی تھی جس سے مسلمانوں کے مذہبی جذابت مجروح ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ ایک جانب مسلم خاتون یہودی خاندان کی حفاظت کی تو دوسری دنیا بھر مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جارہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں