English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

طالبان نے افغان فورسز کے 10اہلکار رہا کردیے

القمر

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)دو غیر ملکی پروفیسرز کے بعد طالبان نے افغان فورسز کے 10 اہلکاروں کو بھی رہا کر دیا۔چند روز قبل افغان طالبان نے تین رہنماؤں کے بدلے دو غیر ملکی پروفیسرز کو رہا کیا تھا اور اس فیصلے کو وزیراعظم پاکستان عمران خان سمیت عالمی سطح پر خوب سراہا گیا تھا۔اب اطلاعات ہیں کہ طالبان نے افغان فورسز کے 10 اہلکاروں کو بھی رہا کر دیا ہے۔انٹرنیشنل کمیونٹی فار ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کی تنظیم کے توسط سے طالبان نے افغان فورسز کے 10 اہلکاروں کو افغان حکام کے حوالے کر دیا ہے۔آئی سی آر سی حکام کے مطابق طالبان نے یرغمال بنائے گئے افغان فورسز کے اہلکاروں کو صوبے ہلمند کے ضلع نہر سراج میں ہمارے سپرد کیا اور پھر ہم نے انہیں لشکر گاہ منتقل کیا جہاں انہیں افغان حکام کے حوالے کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے