ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان میں بھارت کی موجودگی کی حمایت کرتے ہیں ، امریکا

واشنگٹن (آن لائن) امریکا نے کہا ہے کہ وہ افغانستان میں بھارت کی موجودگی کی حمایت کرتا ہے اگرچہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی فوج کے انخلاء کے لیے کوشاں ہیں۔ بھارت کا شمار افغانستان کی حکومت کے انتہائی حامیوں میں کیا جاتا ہے جس نے 2001ء میں امریکا کی سربراہی میں ہونے والے حملے میں بھارت مخالف عسکریت پسندوں کی شدت سے حمایت کرنے والے طالبان کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے 3 بلین ڈالر سے زاید رقم اسے دی ہے ۔محکمہ خارجہ کی ایک اہلکار جو افغان امور کی انچارج ہے ،نینسی ایزوجیکسن نے کہا ہے کہ امریکا افغانستان میں بھارت کی اہم موجودگی اور افغانستان کی امداد کو سراہتا ہے۔ انہوں نے ہڈسن انسٹیٹیوٹ میں افغانستان میں بھارت کے کردار پر ہونے والی کانفرنس میں کہا کہ ’’اور ہم افغانستان میں ایک قابل احترام پائیدار نتیجہ حاصل کرنے کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے جس سے افغانستان کے مستقبل میں ہماری سرمایہ کاری کی حفاظت ہوتی ہو‘‘۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں