ملک کے بالائی علاقوں اور بلوچستان سے سرد ہوائوں کا سسٹم شہر میں داخل ہونے والا ہے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ موسمیات نے آج رات سے کراچی میں تیز ہوائوں اور سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کردی ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کراچی والے سردی کے لیے تیار رہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملک کے بالائی علاقوں اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات سے برسات کے باعث 23 نومبر سے سرد ہوائوں کا نیا سسٹم شہر میں داخل ہوگا جس کے باعث درجہ حرارت میں بھی کمی واقع ہوگی جوکہ 16 سے 17 سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم نومبر کے آخر اور دسمبر کے رواں ہفتے میں سردی میں اضافہ ہو جائے گا جبکہ رات اور صبح کے اوقات میں ٹھنڈ اور خنکی بڑھ جائے گی۔

