English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ اسمبلی ‘ خیراتی اداروں کیلئے عطیات وچند� جمع کرنے سے متعلق قانون منظور

منظور شدہ قانون کے تحت اسکول اور اسپتال کے عطیات کے سیاسی یا ذاتی مقاصدکیلئے استعمال پرسزاہوگی
تمام مالی وسماجی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ ہوگی ‘سندھ چیئرٹی کمیشن خلاف ورزی پررجسٹریشن منسوخی کامجازہوگا
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں خیراتی اداروں کیلئے عطیات وچندہ جمع کرنے سے متعلق قانون منظور کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق عطیات وچندہ جمع کرنے والے خیراتی اداروں کیلئے کڑی شرائط عائد کی گئی ہیں۔ منظور شدہ قانون کے تحت اسکول اور اسپتال کے عطیات کے سیاسی یا ذاتی مقاصدکیلئے استعمال پرسزاہوگی۔قانون کے تحت تمام خیراتی اداروں، پروموٹرز اور فنڈریزنگ مہم کو رجسٹرڈ کرانا ہوگا جب کہ چندہ وعطیات دینے والوں کو ذرائع آمدن بتاناہوں گے، اسی طرح خیراتی ادارے کوچندہ جمع کرنے کے مقاصدپیشگی وضع کرنے ہوں گے۔سندھ چیئرٹی کمیشن اورچیئرٹی رجسٹریشن اتھارٹی قائم کی جائیگی اور خیراتی ادارہ تمام مالی حسابات کا مفصل ریکارڈ رکھنے کا پابند ہوگا۔متعین اہداف کے علاوہ خیراتی ادارہ عطیات کواستعمال نہیں کرسکے گا، چندہ و عطیات جمع کرانے والے اداروں اور افرادکی رجسٹریشن کی جائے گی۔خیراتی ادارے کی تمام مالی وسماجی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ ہوگی اورسندھ چیئرٹی کمیشن قانون کی خلاف ورزی پررجسٹریشن منسوخی کامجازہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے