English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان اب بھی خود کو اپوزیشن لیڈر سمجھتے �یں‘شیری رحمن

وزیر اعظم نے ملک تباہ کردیا، اب صرف سیاسی مخالفین کی نقلیں اتار رہے ہیں
لوگوں کے چولہے نہیں جل رہے ،یہ کہہ رہے ہیں معیشت مستحکم ہورہی‘گفتگو
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے عمران خان نے ملک تباہ کردیا، اب صرف سیاسی مخالفین کی نقلیں اتار رہے ہیں۔وزیراعظم کی تقریر پر ردعمل میں شیری رحمن نے کہا لوگوں کے چولہے نہیں جل رہے اور یہ کہہ رہے ہیں کہ معیشت مستحکم ہورہی ہے ،عمران خان سوچ سمجھ کر بات کیا کریں، ہر جملہ ان کی بات کی نفی کرتا ہے ، عمران خان اب بھی خود کو اپوزیشن لیڈر سمجھتے ہیں۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں شیری رحمن نے کہا حکومت ٹماٹر، آٹا اور دوائیں مہنگی کر کے عوام کا پیسہ لوٹ رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے