English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی کے دی�ی علاقوں کو ترقی دینا اولین ترجیح �ے، بلاول بھٹو

این ایف سی کے تحت سندھ کو اس کا جائز حق بھی نہیں دیا جارہا ‘ چیئرمین پیپلزپارٹی
ملیر اور لیاری کے عوام پیپلز پارٹی سے محبت کرتے ہیں‘ عبدالحکیم بلوچ سے ملاقات
کراچی (اسٹاف رپورٹر )پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی کے دیہی علاقوں کو ترقی دلانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ ملیر اور لیاری کے عوام پیپلز پارٹی سے محبت کرتے ہیں اور ہمیں وہاں کے عوام سے محبت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق ایم این اے عبدالحکیم بلوچ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سابق ایم این اے عبدالحکیم بلوچ نے ملیر کے مسائل سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین کو آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ سندھ حکومت دیگر صوبوں کی حکومتوں سے بہتر کام کر رہی ہے۔ این ایف سی کے تحت سندھ کو اس کا جائز حق بھی نہیں دیا جارہا لیکن اس کے باوجود سندھ ترقی کی طرف گامزن ہے۔ ملیر میں جلد نئے ترقیاتی منصوبے شروع کروانے کے ساتھ ساتھ میگا منصوبوں کا بھی آغاز کیا جائے گا۔ ہم چاہتے ہیں کہ پورے سندھ کو مثالی صوبہ بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے