اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے دعویٰ کیا ہے کہ استعفیٰ بھی آئے گا اور اسمبلیاں بھی تحلیل ہو جائیں گی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم ویسے ہی اسلام آباد سے نہیں گئے ہمیں یقین دہانیاں کرائی گئیں، تمام باتیں وقت سے پہلے نہیں بتا سکتے، جن لوگوں نے یقین دہانیاں کرائی ہیں وہ بااعتماد لوگ ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)، اختر مینگل اور دیگر نے حکومت پر تحفظات کا اظہار کیا ہے حکومت کے اتحادیوں میں بھی دراڑ پڑ گئی ہے۔ چوہدری برادران ہم سے رابطے میں تھے، انہوں نے کہاکہ ہم سے جو مذاکرات ہوئے اس کے اثرات عنقریب دیکھنے کو ملیں گے، چوہدری برادران پر ہمیں اعتماد ہے۔

