English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پشاور فٹ بال لیگ کا تیسراایڈیشن کا آغاز

پشاور: پشاور فٹ بال لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے افتتاحی میچ کے موقع پر مہمان خصوصی ٹرافی کے ساتھ

پشاور(جسارت نیوز)پشاور فٹ بال لیگ کا تیسرا ایڈیشن طہماس خان فٹ بال گرائونڈپر شروع ہوگیا، لیگ کے افتتاحی تقریب کے موقع پر آتش بازی بھی کی گئی ،جسکے مہمان خصوصی ڈائریکٹرافغان ریفیوجی عبدالحمیدخلیلی تھے انکے ہمراہ ریجنل اسپورٹس آفیسر سلیم رضا،ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر صوابی،ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر سردارعرفان خان اور یوتھ گلیم ویلفیئر ارگنائزیشن کے چیئرمین گل حیدر بھی موجودتھے ،جنہوںنے کا باقاعدہ فٹ بال ایونٹ کا افتتاح کیا۔خیبر پختو نخوامیں کھیلوںکے فروغ کیلئے یوتھ گلیم ارگنائزیشن کے پراجیکٹ برینگ بیک اسپورٹس خیبر پختونخواکے تحت پشاور فٹ بال لیگ کا تیسرے ایڈیشن کے پہلے میچ میں شنواری فٹ بال کلب اور صوابی جگوارکے مابین مقابلہ ہوا،اس میچ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے کھلا ڑ یو ں نے بہترین اندازمیں کھیلے اور کسی بھی ٹیم کو گول کرنے نہیںدیااور میچ برابر رہا،دوسرے میچ میں چترال مارخور نے افغان ایگل کو ایک گول کے مقابلے 4 گول سے شکست دیکر پہلی کامیابی حاصل کرلی جبکہ تیسرامیچ کرم تائیگرزاور یونائٹڈ پختون کی ٹیموں کے مابین کھیلاگیا، اس میچ میں دونوں طرف سے بہترین مقابلہ کیاگیااور میچ 2,2گول سے برابر رہا۔اس موقع پر مہمان خصوصی ڈائریکٹرافغان ریفیوجی عبدالحمیدخلیلی نے خطاب کرتے ہوئے پشاورفٹ بال لیگ کو نہ صرف پشاور بلکہ خیبر پختونخوامیںفٹ بال کوفروغ ملے گا،انہوںنے کہاکہ یوتھ گلیم ویفیئر ارگنائزیشن کے چیئرمین ولیگ کے چیف ارگنائزر گل حیدر کی کاوشوں کو سراہااور کہاکہ کھیلوںکی ترقی کیلئے انکی یہ کوششیں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔گل حیدر کاکہناتھاکہ وہ نہ صرف فٹ بال بلکہ کرکٹ اور ہاکی کے لیگ بھی باقاعدگی سے منعقد کئے جارہے ہیںاور اللہ کے فضل سے مسلسل تیسری مرتبہ اپنی مددآپ کے تحت مختلف کھیلوں کے مقابلے کرائے جارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے