English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ختم: وزیراعظم کا معاشی ٹیم کو خراج تحسین

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معاشی ٹیم کی کوششوں سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ختم ہوگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی معاشی ٹیم پر فخر ہے جس کی کوششوں کی بدولت گزشتہ چار ماہ میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ ختم ہوگیا۔

وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ خسارہ ختم ہونے سے روپے کی قدر میں چار روپے اضافہ ہوگیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اقتصادی ٹیم معیشت کی ترقی کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے