English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹرمپ کے یوکرائن سے رابطے کی نئی دستاویزات برآمد

القمر

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں نئی دستاویزات سے پتا چلا ہے کہ یوکرائن میں تعینات امریکی سفیر کو اچانک واپس بلائے جانے سے قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل روڈی گولینی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے ساتھ رابطے میں تھے۔ دونوں نے مارچ کے اواخر میں دو بار بات کی تھی۔ دستاویزات محکمہ خارجہ نے ایک مقدمے کے نتیجے میں پیش کی ہیں۔ امریکا میں ان دنوں صدر ٹرمپ کے جو بائیڈن کے بیٹے کو نشانہ بنانے کے حوالے سے یوکرائن کے ساتھ روابط کی چھان بین جاری ہے۔ اسی تناظر میں صدر ٹرمپ نے اپنے خلاف مؤاخذے کی کارروائی سینیٹ میں ہونے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنے خلاف مؤاخذے کی کارروائی چاہتا ہوں جو امریکی سینیٹ میں ہو۔ فوکس نیوز چینل کے فاکس اینڈ فرینڈز پروگرام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر لگے تمام الزامات ختم ہوجائیں گے۔ امریکی صدر نے کہا کہ سچ کہوں تو میں ٹرائل چاہتا ہوں، کیوں کہ مجھے نہیں لگتا کہ ایوان نمایندگان میرا مؤاخذہ کرے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ اگر ان کے پاس کچھ بھی نہیں ہے تو انہیں مؤاخذہ کرنے میں بہت مشکل ہوگی۔ واضح رہے ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب مؤاخذے کی تحقیقات میں 2 ہفتوں کی عوامی سماعت کے دوران 12 گواہوں نے بیانات ریکارڈ کرالیے ہیں۔ ٹرمپ نے سماعت کے دوران گواہی دینے والی سابق سفیر میری یووانوچ پر ایک انوکھا الزام بھی لگایا ہے۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ میری نے ان کی تصویر سفارتخانے میں لگانے سے انکار کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے