English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلام کےخلاف اشتعال انگیزکارروائیاں کسی صورت قبول نہیں،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کے خلاف اشتعال انگیز کارروائیاں کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے وزارت خارجہ کو ناروے واقعے پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کوہنگامی اجلاس بلانے کیلئے خط لکھنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کے خلاف اشتعال انگیز کارروائیاں کسی صورت قابل قبول نہیں،یہ واقعہ اسلامو فوبیا کی ایک تازہ مثال ہے۔ وزارت خارجہ اس معاملے پر اسلامی تعاون تنظیم سے فوری رابطے کرے۔

واضح رہے کہ تین روز قبل ناروے میں اسلام مخالف تنظیم سے تعلق رکھنے والےایک شخص نے ناروے کے کرستیان ساند شہرقرآن پاک کو جلانے کی کوشش کی تھی جس پر ایک مسلمان نوجوان الیاس نےآگے بڑھ کے قرآن پاک کو جلانے کی کوشش کو روکا، جس پر نارویجن پولیس نے مسلم نوجوان کو گرفتار کرلیا تھا۔ دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے نوجوان کی پذیرائی کی جارہی ہے اور اسے ہیرو قرار دیا جارہا ہے جبکہ نارویجن کی حکومت کے رویے کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے