English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیوزی لینڈ بمقابلہ انگلینڈ:میزبان ٹیم  کی پہلے ٹیسٹ پر گرفت مضبوط

نیوزی لینڈ کی انگلینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ پر گرفت مضبوط ہوگئی، میزبان ٹیم نے چوتھے روز اپنی پہلی اننگز 615 رنز 9 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈیکلیئر کردی۔

ماؤنٹ مانگینوئی میں بی جے واٹلنگ اور مچل سینٹنر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ساتویں وکٹ میں 261 رنز کی شراکت قائم کرکے نیوزی لینڈ کی پوزیشن کو مستحکم کردیا، مچل سینٹنر نے پہلی ٹیسٹ سنچری سکور کی اور 126 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، بی جے واٹلنگ نے 205 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری ہے۔

نیوزی لینڈ نے 262 رنز کی برتری کے ساتھ اپنی پہلی اننگز 615 رنز 9 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈیکلیئر کر دی۔

انگلینڈ کی جانب سے سیم کرن نے تین،جیک لیچ اور بین سٹوکس نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

انگلینڈ کی جانب سےاپنی دوسری اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور اس کی پہلی 3 وکٹیں 55 کے مجموعی اسکور پر گر گئی، ڈوم سبلی 12، روری برنز 31 اور جیک لیچ صفر پر آؤٹ ہوئے، تینوں وکٹیں مچل سینٹنر نے حاصل کیں، انگلینڈ کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 207 رنز درکار ہیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ پہلی اننگز میں 353 رنز بناکرآؤٹ ہوگئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے