English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برسبین ٹیسٹ میں ناقص کارکردگی کے ذمہ دار محمد عامر اور وہاب ریاض ہیں:وسیم اکرم

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے مایہ ناز سابق کپتان وسیم اکرم کا ماننا ہے کہ محمد عامر اور وہاب ریاض کی وقت سے پہلے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پاکستان کی گابا ٹیسٹ میں ناقص کارکردگی کی وجہ ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ کچھ ایسا ہوا ہے کہ2 بہترین بولرز محمد عامر اور وہاب ریاض ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے ہیں،پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پورے ملک نے محمد عامر پر 5 سال سرمایہ کاری کی۔وہ صرف 27 سال کے ہیں اس لئے انہیں چاہئے تھا کہ وہ آسٹریلیا آتے اور ٹیسٹ سیریز کھیلتے، اور چاہتے تو آئندہ سال ریٹائرمنٹ لے سکتے تھے، پاکستان کا یہی مسئلہ ہے۔وسیم اکرم نے کہا کہ اگر میں پی سی بی میںہوتا تو ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد محمد عامر کو سینٹرل کنٹریکٹ بھی نہیں دیتا۔ دونوں ہی جانتے تھے کہ یہ دورہ مشکل ہو گا اور محدود اوورز کی کرکٹ آسان ہے، اس لئے انہوں نے سوچا کہ ہم پوری دنیا میں لیگز کھیل کر پیسہ بنائیں گے۔ میں پیسہ کمانے کے حق میں ہوں لیکن زیادہ تر معاملات میں ملک کو ہی ترجیح دینی چاہئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے