افریقی ملک جمہوریہ کانگو میں چھوٹا طیارہ گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کانگو کے شہر گوما میں واقعہ اس وقت پیش آیاجب ایک چھوٹا مسافر طیارہ ٹیک آف کے کچھ ہی دیر بعد گنجان آباد علاقے میں گرکر تباہ ہوگیا۔
مقامی حکام کے مطابق طیارے میں عملے کے دو ارکان سمیت 19 افراد سوار تھے جب کہ طیارہ گھروں پر گرنے کے باعث مزید 5 افراد ہلاک ہوئے۔
واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ حادثہ جہاز کےانجن میں خرابی کے باعث پیش آیا۔

