English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغان مسئلے کا پرامن حل تنازع کشمیر کے حل میں معاون ہوگا‘ چیئرمین کشمیر کمیٹی

القمر

ملتان (اے پی پی)چیئرمین کشمیر کمیٹی سیدفخرامام نے کہاہے کہ افغان مسئلے کاپرامن حل مسئلہ کشمیر کے حل میں معاون ثابت ہوگا۔اتوارکے روزملتان میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے مزیدکہاکہ پاکستان عالمی سطح پرمقبوضہ جموں وکشمیرکے لوگوں کو آسانیاں فراہم کرنے کے لیے بھرپورکوششیں کررہاہے ۔مودی حکومت نے 112دن سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں خوراک، ادویات، مواصلات، انٹرنیٹ اور میڈیا پر پابندی لگا رکھی ہے۔ انہوںنے کہاکہ 3 روز پہلے وزیراعظم کی صدر ٹرمپ سے بات چیت ہوئی جس میں افغانستان سمیت مختلف امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔ وزیراعظم عمران خان نے صدرٹرمپ سے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی تکالیف کودورکرنے کے لیے کوئی نہ کوئی پیش رفت ضرور ہونی چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کے ساتھ مسئلہ کشمیر پرقریبی رابطے میں ہے ،مقبوضہ جموں وکشمیرمیں 12سے 17سال کی عمر کے 13 سے 14ہزارنوجوان لڑکوںکو جیلوں میں بندکردیاگیاہے اسی طرح بھارتی افواج کے ریٹائرڈجرنیل کشمیر ی خواتین کے بارے میں قابل اعتراض باتیںکررہے ہیں۔فخرامام نے مزید کہاکہ مودی تعصب پسندانہ سوچ کامالک ہے ،مقبوضہ جموں وکشمیرمیں دنیا کابدترین کرفیونافذہے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستانی مندوب منیراکرم نے اقوام متحدہ میں قراردادجمع کرائی ہے جس میں مطالبہ کیاگیاہے کہ مقبوضہ وادی میںلوگوں کو استصواب رائے کے ذریعے حق خود ارادیت دیاجائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے