English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نمرتا ہلاکت کیس:اہم شواہد لیبارٹری نہ بھجوانے کا انکشاف

القمر

لاڑکانہ(صباح نیوز)نمرتا ہلاکت کیس میں پولیس کی جانب سے متوفیہ کے دوپٹے سمیت دیگر اہم شواہد ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نہ بھجوائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔آصفہ بی بی ڈینٹل کالج لاڑکانہ کی طالب علم نمرتا کے گلے سے بندھے دوپٹے کی ڈی این اے رپورٹ لاڑکانہ پولیس کو موصول ہو گئی ، فارنزک لیب لاہور کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے جاری رپورٹ کو پولیس نے جوڈیشل انکوائری آفیسر کے روبرو پیش کردیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دوپٹے سے کسی قسم کے اسکن ٹشوز یا خون کے دھبے نہیں ملے جن سے ڈی این اے حاصل کیا جاسکے، 72 گھنٹوں تک کپڑے پے موجود چمڑی کے ٹکڑوں سے ڈی این اے لیا جاسکتا تھا تاہم تاخیر کے باعث ڈی این اے ملنا ناممکن ہوجاتا ہے۔ نمرتا کے گلے میں موت کے وقت بندھے دوپٹے کو واقعے کے ایک ہفتے کے بعد ڈی این اے کے لیے بھیجا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے دوران نمرتا کے ناخن ڈی این اے کے لیے بھیجنا ضروری تھا ناخنوں کے ڈی این اے سے خود کشی اور قتل کا معما حل ہوسکتا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے