English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کانگو چھوٹا مسافر طیارہ گرکرتباہ،27 افراد ہلاک

=کانگوکےمشرقی علاقے میں چھوٹا مسافر طیارہ گرکر تباہ ہو گیا، ہلاکتوں کی تعداد 27 ہو گئی۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق مقامی کمپنی کا مسافر طیارہ ٹیک آف کے کچھ ہی دیر بعد گنجان آباد علاقے میں گھروں پر جا گرا، طیارے میں 16 مسافر اور عملے کے 2 ارکان سوار تھے۔

طیارے کا رئشی علاقے میں گرنےسے آگ بھڑک اٹھی اور تمام مسافر ہلاک ہوگئے جبکہ کئی گھرتباہ ہوگئے، آگ پھیلنے کے سبب گھروں میں موجود افراد بھی جھلسے جس سے ہلاکتوں کی تعداد 27 تک جاپہنچی ۔

حکام کے مطابق طیارے کا انجن حال ہی میں تبدیل کیا گیا تھا، انجن میں خرابی ہی حادثے کا سبب بنی تاہم انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے