English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں بدھ سے سردی بڑھنے کی پیشگوئی

شمال کی جانب سے ہوائیں چلنے کے باعث کراچی میں آج درجہ حرارت گرنے کے امکان ہے، چیف میٹرولوجسٹ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شمال کی جانب سے ہوائیں چلنے کے باعث کراچی میں آج سے مزید ٹھنڈ میں اضافہ ہو جائے گا جبکہ 27 نومبر سے ٹھنڈ میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرق سے چلنے والی ہوائوں کے باعث شہر قائد میں سردی میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کراچی کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اتوار کی صبح سے ہوا چلنے کا سلسلہ شروع ہوا، تاہم اس کے باوجود درجہ حرارت 20 سینٹی گریڈ تک رہا، تاہم آج پیر سے درجہ حرارت مزید گرنے کا امکان ہے اور شمال سے چلنے والی ہوائوں کے باعث درجہ حرارت 17 سے 18 ڈگری تک جانے کا امکان ہے اور شمال سے چلنے والی ہوائوں کے باعث سردی میں اضافہ ہوگا اور 27 نومبر سے ٹھنڈ میں اضافہ ہو جائے گا، جبکہ اس دوران صبح اور رات میں خنکی برقرار رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے