
بجلی معطل ہونے کے دوران دھابے جی پمپنگ اسٹیشن کے 21 میں سے 4 پمپ بند رہیں گے، ایم ڈی واٹر بورڈ
ضلع شرقی، غربی اور وسطی کے مکین کسی زخمت سے بچنے کیلئے احتیاطاً پانی ذخیرہ کرلیں، اسد اللہ خان
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے ا لیکٹرک اپنے فیڈرز کی سالانہ مرمت کیلئے اٹربورڈ دھابیجی کے پمپنگ اسٹیشن کو بجلی کی جزوی فراہمی پیر 25 نومبر کو صبح 8 سے رات 8 بجے تک بند کرے گا،بجلی معطل ہونے کے دوران دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے 21 میں سے صرف 4 پمپ بند رہیں گے جبکہ شہر کو دیگر پمپس سے معمول کے مطابق پانی کی فراہمی جاری رہے گی ،4پمپس بند ہونے کے باعث اس دوران ضلع شرقی، غربی اور وسطی میں پانی کی فراہمی جزوی متاثر ہوگی اوران اضلاع میں 75 ملین گیلن پانی کم فراہم کیا جائے گا، ایم ڈی واٹربورڈاسد اللہ خان نے جزوی متاثرہ اضلاع کے مکینوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی زحمت سے بچنے کیلئے احتیاطا پانی ذخیرہ کرلیں۔