English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نالائق وزیراعظم اور نیب نے پاکستان کی بدنامی کرائی اورمعیشت تباہ کی،مریم اورنگزیب

شاہد خاقان ، رانا ثناء، سعد، سلمان رفیق، حمزہ شہباز اور مفتاح اسماعیل ریاست کے ضمیر کے قیدی ہیں
بے گناہ کو ایک دن بھی قید کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،شرم آنی چاہیے‘ ترجمان (ن)لیگ
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نالائق وزیراعظم اور نیب نے مل کر پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی کرائی اور ملک کی معیشت تباہ کی ہے۔اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو سیاسی انتقام میں قید ہوئے چھ ماہ ہونے والے ہیں، ریاست مدینہ کے دعویداروں نے بغیر کسی جرم، ریفرنس یا الزام کے حمزہ شہباز کو قید کررکھا ہے، نیب اب تک حمزہ شہباز کے خلاف کوئی الزام، ٹھوس ثبوت اور شواہد پیش نہیں کرسکا، نالائق وزیراعظم اور نیب نے مل کر پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی کرائی اور ملک کی معیشت تباہ کی۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی، رانا ثناء اللہ، سعد رفیق، سلمان رفیق، حمزہ شہباز اور مفتاح اسماعیل ریاست کے ضمیر کے قیدی ہیں، بے گناہ کو ایک دن بھی قید کرنا ظلم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، سیاسی مخالفین کا وجود مٹانے کے خبط میں مبتلا ذہنی پسماندہ، کم ظرف اور سیاسی جاہل ہیں، بے گناہ لوگوں کو جیلوں میں قید کر کے ریاست مدینہ کی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے