English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اپوزیشن چاہتی یہی الیکشن کمشنر فیصلہ کریں،دال میں کچھ کالا ہے،فردوس عاشق

اپوزیشن کوایک دم کیسے یقین ہوگیا؟ کہ یہ الیکشن کمشنر درست فیصلہ دیں گے‘ معاون خصوصی
دال میں کچھ کالا ہے یا پوری دال ہی کالی ہے یہ آئندہ دنوں پتا چل جائیگا‘ میڈیا کوبریفنگ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معاون خصوصی اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن چاہتی یہی الیکشن کمشنر فیصلہ کریں، دال میں کچھ کالا ہے، اپوزیشن کو ایک دم کیسے یقین ہوگیا؟ کہ یہ الیکشن کمشنر درست فیصلہ دیں گے، دال میں کچھ کالا ہے یا پوری دال ہی کالی ہے یہ جلد پتا چل جائیگا۔ تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ نڈھال اور بے روزگار اپوزیشن میڈیا پرآنے کیلئے قیاس آرائیاں کر رہی ہے۔ اجلاس میں معیشت کیلئے طویل اور مختصر پالیسیوں پرتبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن فارن فنڈنگ معاملے پرعوام کو گمراہ کررہی ہے۔پی ٹی آئی الیکشن کمیشن میں اوورسیزپاکستانیوں کی سپورٹ کا جواب جمع کرا چکی۔ اوورسیزپاکستانیوں کی جانب سے پارٹی کی فنڈنگ فارن فنڈنگ نہیں کہلاتی۔ پی ٹی آئی کا مئوقف ہے الیکشن کمیشن میں اس عمل سے گزرنے پراعتراض نہیں۔ تاہم الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ تمام سیاسی جماعتوں کا آڈٹ کرے۔ انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس سے متعلق اپوزیشن جھوٹا پروپیگنڈا کر رہی ہے۔تحریک انصاف کا دامن صاف ہے۔ پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کو تمام تر تفصیلات فراہم کر چکی ہے۔ پی ٹی آئی قانونی مئوقف الیکشن کمیشن کے سامنے رکھے گی۔ پی ٹی آئی نے ہر طرح کے قانونی تقاضے پورے کئے ہیں۔ اب دیگر جماعتوں کی فنڈنگ سے متعلق درخواستوں کو بھی سنا جائے۔ اپوزیشن پی ٹی آئی حکومت کے خلاف کوئی اسکینڈل سامنے نہیں لا سکی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ذات پرتنقید کرکے اپوزیشن اپنی چوریاں چھپانا چاہتی ہے۔اپوزیشن کا ڈس انفارمیشن سیل وزیراعظم کیخلاف پروپیگنڈے میں مصروف ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اجلاس میں الیکشن کمیشن سے متعلق اپوزیشن کے بیانیے کی شدید مذمت کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے