وزیراعظم عمران خان نے آسٹریلیا میں موجود قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو نمبر 4پر بیٹنگ کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔
سابق کپتان و مایہ ناز گیند باز وسیم اکرم نےکہاکہ برسبین ٹیسٹ کے دوران وزیراعظم عمران خان مجھے میسج کیا اور کہا کہ میں ان کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار بابراعظم تک پہنچاؤں۔انہوں نے بتایا کہ عمران خان کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ بابراعظم شاندار تکنیک رکھنے والے اچھے بیٹسمین ہیں، انہیں نمبر 4 پر بیٹنگ کرنی چاہیئے۔
Wasim Akram "PM Imran Khan messaged me to wish all the best to Babar Azam for the way he batted. He also mentioned that in his cricketing opinion Babar is such a good batsman, with great technique that he should bat at number four eventually” #AUSvPAK
— Saj Sadiq (@Saj_PakPassion) November 25, 2019
واضح رہےکہ قومی ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں ایک اننگز اور پانچ رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس میچ میں بابر اعظم نےدوسری اننگز میں شاندار سنچری اسکورکی تھی۔

