English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

محمد وسیم کاپاکستان میں باکسنگ لیگ کرانے کا اعلان

پاکستان کے پروفیشنل باکسر محمد وسیم نے پاکستان میں باکسنگ لیگ کرانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق محمد وسیم پاکستان میں باکسنگ کے فروغ کیلئے پُر عزم ہیں، جس کا اظہار انہوں نے پاکستان واپسی پر کیا۔دو روز قبل دبئی میں ہونے والی اہم فائٹ میں وسیم نے3 مرتبہ ڈبلیو بی سی لائٹ فلائی ویٹ چیمپیئن رہنے والے میکسیکو کے گانیگان لوپیز کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا ۔

متحدہ عرب امارات سے واپسی پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے محمد وسیم کا کہنا تھا کہ بڑی فائٹ تھی جسے جیت کر بہت خوشی ہوئی اور پاکستان کا نام روشن کرنے پر فخر ہے۔

انہوں نے ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ بہت جلدپاکستان میں باکسنگ لیگ کروئیں گے ۔

دوسری جانب جیت کے ساتھ وطن واپسی پر باکسر محمد وسیم کا ائیرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے