English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نوازشریف نے لندن علاج کے دورے پر قوم کے 34 کروڑ خرچ کیے، مراد سعید

صحت انصاف کارڈ سے ایک خاندان 7 لاکھ 20 ہزار تک کا مفت اور بہترین علاج کراسکتا ہے
سابق نااہل وزیراعظم کے علاج پر خرچے کا بوجھ سرکاری خزانے پر پڑا ہے‘وفاقی وزیر برائے مواصلات
اسلام آباد(مانیٹرنگ دیسک)وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ نوازشریف نے لندن علاج کے ایک دورے پر قوم کے 34 کروڑ روپے خرچ کیے،۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مراد سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا ہے کہ سابق نااہل وزیراعظم کے علاج پر خرچے کا بوجھ سرکاری خزانے پر پڑا ہے۔مراد سعید نے لکھا کہ ’دو نہیں ایک پاکستان، ہم سب کا پاکستان۔‘ کپتان آیا تو ہر پاکستانی کے لیے صحت انصاف کارڈ کا آغاز کیا۔انہوں نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ سے ایک خاندان 7 لاکھ 20 ہزار تک کا مفت اور بہترین علاج کراسکتا ہے، کپتان کا احساس صحت پروگرام ذمہ داری کا عملی مظاہرہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے